صدر عارف علوی نے 75ویں یوم آزادی کے لوگو کی نقاب کشائی کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President Alvi unveils 75th Independence Day logo

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 75ویں یوم آزادی کے لوگو کی نقاب کشائی کرتے ہوئے نوجوانوں میں قیام پاکستان کی تحریک کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جامع آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایوان صدر میں منعقدہ 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے لوگو کی نقاب کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر لوگو کی رونمائی اور دیگر تیاریوں پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزارت کی کاوشوں کو سراہا۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ لوگو پاکستان کی تاریخ اور گزشتہ 75 سالوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی یاد دلا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے مشکل وقت برداشت کیا لیکن اب گزشتہ چند سالوں میں ملک نے مختلف شعبوں میں بڑی پیش رفت کی ہے۔

مزید پڑھیں:چوروں کا ایجنڈا ناکام بنادیں گے، عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں۔ وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال نے ہندو قیادت کے پوشیدہ عزائم کو بھانپ کر اپنی راہیں جدا کر لیں تھیں، نوجوان نسلوں کو تحریک آزادی کے مختلف واقعات سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔

کشمیر کے مسئلے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو مسئلہ حل کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک درست راستے پر گامزن ہے اور عوام کو ان عوامل سے پوری طرح آگاہ کیا جائے تاکہ ان کا مزید اعتماد بحال ہو سکے۔

Related Posts