صدر مملکت عارف علوی سے چینی نائب صدر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arif alvi chinese vise president
صدر مملکت عارف علوی سے چینی نائب صدر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹوکیو: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی نائب صدر وینگ قشان نے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے چینی نائب صدر کو چین کے سترویں قومی دن پر مبارکباد دی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صدر مملکت نے کہاکہ چین کی اصلاحات ترقی پذیر ممالک کے لئے مثال ہیں۔ چینی نائب صدر نے پاکستان کی سالمیت، خود مختاری، اور آزادی کے سلسلے میں مکمل حمایت کا عزم کیا گیا ۔پاکستان کی جانب سے ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی تجدید کی گئی

صدر مملکت نے چینی نائب صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشویش ناک صورتحال پر آگاہ کیا ۔ صدرمملکت نے کہاکہ سی پیک ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے،سی پیک کے دوسرے مرحلہ سے صنعتی، ممعاشی و معاشرتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔دونوں سربراہان نے باہمی سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااظہار کیا ۔

Related Posts