صدرِ مملکت نے سندھ ہائیکورٹ میں 6ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت ہونی چاہیے،صدرمملکت
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت ہونی چاہیے،صدرمملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور ثنا اکرم منہاس کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر نے سپریم کورٹ بل 2023  پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔ نئے ججز کی تقرری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل 2023 کو آئین کی دفعہ 75 کے تحت پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔

صدرِ پاکستان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل 2023 کو واپس بھجوا دیا۔ صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ بادی النطر میں یہ بل پارلیمنٹ کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے۔ بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی ہے۔ عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 3 روز قبل کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پوری کرنے اور دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس کرنا مناسب اقدام ہے۔ آئین سپریم کورٹ کو  مشاورت، نظرِ ثانی اور ابتدائی اختیارِ سماعت سے نوازتا ہے۔

Related Posts