پھولوں کی روایتی نمائش کے لیے بلدیہ وسطی کراچی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پھولوں کی روایتی نمائش کے لیے بلدیہ وسطی کراچی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
پھولوں کی روایتی نمائش کے لیے بلدیہ وسطی کراچی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے ضلع وسطی میں جشنِ بہاراں کے سلسلے میں پاکستان کی تاریخی و روایتی پھولوں کی نمائش کے لیے بلدیہ وسطی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 7 روزہ پھولوں کی اس نمائش میں روایتی پھولوں کے علاوہ بعض نایاب اقسام کے پھل اور پھول بھی نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے چیئر مین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ادارہ اپنی مثبت روایات کے سلسلے کو رواں سال بھی برقرار رکھے گا۔ہر سال کی طرح اِس بار بھی جشن بہاراں منایا جائے گا۔

نمائش کے لیے 14 مارچ سے 23 مارچ تک تعلیمی باغ فیڈرل بی ایریا میں سالانہ فلاور شو کے انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بی ایریا، بلاک 6 میں قائم نرسری کا دورہ اور پھولوں کی نمائش کے لئے تیار کیے جانے والے پھولوں اور پودوں کے معائنے کے دوران کیا۔

پارلیمانی لیڈر بلدیہ وسطی محمد صابر شیخ، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس گلبرگ زون ریحان ہمدانی و دیگر افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ عوام کو خوشگوار و سرسبز ماحول کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں اور  پھولوں کی نمائش کے سلسلے میں تمام  پھولوں اور پودوں کی افزائش بلدیہ کی اپنی نرسریز میں کی گئی ہے۔

بلدیہ وسطی کے چیئرمین نے محکمۂ باغات کو داد کا مستحق قرار دیتے ہوئے  کہا کہ شہر کراچی،  بالخصوص ضلع وسطی کے عوام کو ہر سال اِس نمائش کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے، اِس سال بھی منفرد طرز کی نمائش کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ 

بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے بلاک 15 میں کو کو نٹ گراؤنڈ کے بالمقابل اُمِ ہانی پارک میں انکروچمنٹ سے متاثر ہونے والے بلدیہ وسطی کے سوئمنگ پول کا معائنہ کیا۔

 ریحان ہاشمی نے ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف کو ہدایت دی کہ اس جگہ پر جلداز جلد از سر نو پارک کی تعمیر کی جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔

Related Posts