گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں پولیس کے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں، سندھ پولیس نے جدید اسلحہ سے نوشہرہ میں مشقیں شروع کردیں۔
سندھ پولیس ایک ارب سے زائد کا اسلحہ کچے میں آپریشن کیلئے خرید رہی ہے۔
آپریشن میں خودکار گرنیڈ لانچر اور اسنائپرگن کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش، مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب
اس سے قبل، سندھ پولیس نے ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف جدید آلات سے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
پولیس کے مطابق گرینڈ آپریشن کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے، جس میں نائٹ ویژن ڈرون کیمرے، ابابیل ڈرون میزائل، اسنائپرز رائفلز، لانگ رینج اسنائپرگنز سمیت دیگر جدید ہتھیار خریدے جائیں گے۔