چیف جسٹس کے خلاف پی پی رہنما کو تقریر کرنا مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف جسٹس کے خلاف پی پی رہنما کو تقریر کرنا مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری
چیف جسٹس کے خلاف پی پی رہنما کو تقریر کرنا مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کے خلاف تقریر کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مسعود الرحمان عباسی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ پیمرا اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رکن مسعود الرحمٰن عباسی کی چیف جسٹس کے خلاف تقریر پر ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی۔

سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے قرار دے دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پی ایس 114 کے جنرل سیکریٹری نے چیف جسٹس کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ پر مبنی تقریر کی۔ چیف جسٹس کے خلاف ان الفاظ کا استعمال توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت نے مسعود الرحمٰن عباسی کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو عدالتی نوٹس کی تعمیل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ نے پیمرا اور ایف آئی اے کو توہین آمیز مواد پر مبنی ویڈیو سے متعلقہ تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ مسعود الرحمٰن عباسی کی تقریر بادی النظر میں توہینِ عدالت ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ یہ تقریر سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جس میں چیف جسٹس کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی گئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ تقریر الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت بھی جرم کے زمرے میں آتی ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہمارے عدالتی حکم نامے کو حتمی نہ سمجھا جائے، عدالتی کارروائی کا دستخط شدہ حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔ عدالتِ عظمیٰ نے کیس کی سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Related Posts