آمدن سے زائد اثاثہ جات: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمدن سے زائد اثاثہ جات: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہو گئی
آمدن سے زائد اثاثہ جات: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور ہو گئی

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے  پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت 50 لاکھ روپے کے عوض منظور کر لی ہے۔

سکھر کی احتساب عدالت میں گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیلِ صفائی نے کہا کہ 90 روز سے خورشید شاہ کو گرفتار کر رکھا ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) ریفرنس یا ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہے۔

وکیلِ صفائی رضا ربانی نے اپنے مؤکل  کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا، ان سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔عدالت قانون کے بہترین مفاد میں خورشید شاہ کو ضمانت عطا کرے۔ 

احتساب عدالت جج نے استغاثہ (نیب پراسیکیوٹر) سے استفسار کیا کہ آپ نے ریفرنس فائل کیا یا نہیں؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 15 روز میں ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری سے دائر کردیا جائے گا۔ریفرنس میں 1 ارب 24 کروڑ کے شواہد ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس دائر کرنے کے لیے 15 روز کا وقت درکار ہے۔ معزز احتساب عدالت خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دن کی مزید توسیع عطا کرے۔ 

بعد ازاں عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے کے عوض خورشید شاہ کی ضمانت منظور کر لی اور ہدایت کی کہ انہیں رہا کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے، عدالت نے انہیں 17 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 پی پی رہنما کو6 روز قبل  5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایمبولینس کے ذریعے قومی ادارہ برائے امراض قلب سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے خورشید شاہ کے 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں: خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

Related Posts