نیب نے خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

khursheed-shah.jpg

کراچی:نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نامزد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کے کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کیا ہے اور نیب سکھر سے ایف بی آر ، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور نیب کے نامور افسران کے نام طلب کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آمدن سے زائد اثاثہ جات، خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی مزید توسیع

نیب ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی بننے کے بعد خورشید شاہ کے خلاف جاری تحقیقات کو حتمی شکل دی جائے گی، خورشید شاہ کا 90 دن کا ریمانڈ بھی مکمل ہونے والا ہے۔

Related Posts