پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں عوام کیلئے ایک اور سستے تندور کا افتتاح کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں عوام کیلئے ایک اور سستے تندور کا افتتاح کردیا
پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں عوام کیلئے ایک اور سستے تندور کا افتتاح کردیا

شہر اقتدار میں لاک ڈاؤن کے دوران پیپلزپارٹی کی جانب سے سستے تندور قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران پارٹی نے اسلام آباد میں ایک اور سستے تندور کا افتتاح کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے نئے سستے تندور کا افتتاح اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں کیا جہاں عوام کو روٹی 5 روپے کی اور سالن کی پلیٹ 50 روپے کی ملے گی۔

اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہوکو انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس سے سے متاثرہ قرار دیا گیا تھا اور کئی روز تک اس علاقے کو مکمل سیل بھی رکھا گیا تھا۔

سستے تندور کے افتتاح کے موقع پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری نے کہا کہ تندور کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف مہیا کرنا ہے۔

سینئر رہنما نیر بخاری نے کہا کہ کورونا  وائرس کی وباء کے باعث لوگوں کا روزگار بند ہے۔ سستے تندور غریب اور امیر دونوں کے لیے ہیں اور  روٹی اور سالن سب کو فراہم کیا جائے گا۔

نیر بخاری نے کہا کہ سستے تندور عید تک جاری رکھے جائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی عید کے بعد بھی غریب لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔