پیپلز پارٹی نے افغانستان کی بدلتی صورتحال پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلالیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP calls CEC meeting on Kabul situation

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اور اہم ملکی سیاسی معاملات پر اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کا ہائبرڈ اجلاس آج 2 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے سی ای سی کے ارکان ہائبرڈ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری مشترکہ طور پر کریں گے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم آج افغان صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مجموعی طور پر افغانستان کی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اعلیٰ سطح کے سویلین اور عسکری حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کی سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی ہے۔ افغان اسپیکر میر رحمان رحمانی بھی وفد کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق افغان وفد میں محمد یونس قانونی ، استاد محمد کریم ، احمد ضیاء مسعود ، احمد ولی مسعود، عبداللطیف پدرام اور خالد نور بھی شامل ہیں۔دورے کے دوران افغان سیاسی رہنما پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور افغانستان میں طالبان کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Related Posts