پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں بچیوں کی عزتیں اور جانیں محفوظ نہیں، حلیم عادل شیخ
سندھ میں بچیوں کی عزتیں اور جانیں محفوظ نہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں آج ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی ہوئی ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 2018 میں کی پی کے کے ساتھ ساتھ وفاق اور پنجاب بلوچستان میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنی تھی، 2020 گلگت بلتستان اور 2021 میں کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی فتح ہوئی۔

کراچی کی عوام نے اعتماد 2018 کی الیکشن میں عمران خان پر کیا تھا آج 2021 میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ووٹ دیکر زیادہ اعتماد کا اظہار کیا ہے،پیپلزپارٹی کی پنجاب میں چھٹی ہوچکی ہے، مسلم لیگ ن سمیت تمام پارٹیوں کی چھٹی ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آگئے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں سب سے زیادہ سیٹیں پی ٹی آئی نے لی ہیں، اس بار کراچی میں پی ٹی آئی نے 14 سیٹیں جیتی ہیں 2015 کی الیکشن میں پی آئی کے پاس صرف 4 سیٹیں تھی۔

پاکستان کی عوام کا اعتمام پی ٹی آئی پر بڑھ رہا ہے،مخالفین کی لاکھ کوششوں کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی مخالفین جماعتووں کو مسترد کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب علاقائی جماعتیں بن چکی ہیں، دونوں جماعتوں کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کنٹونمنٹ انتخابات،تحریک انصاف کے ووٹ کم اور ہمارے زیادہ ہیں، سعید غنی

اس موقعہ پر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما رکن سندھ اسمبی فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر بلاول غفار، ملک شہزاد، شاہنواز جدون سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Related Posts