اسامہ بن لادن پر بننے والی ڈرامہ سیریل ’ القاهرة كابول ‘ کا پوسٹر جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسامہ بن لادن پر بننے والی ڈرامہ سیریل ’ القاهرة كابول ' کا پوسٹر جاری
اسامہ بن لادن پر بننے والی ڈرامہ سیریل ’ القاهرة كابول ' کا پوسٹر جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

القاعدہ تنظیم کے بانی اسامہ بن لادن سے متعلق ڈرامہ سیریل ’القاهرة كابول‘ (قاہرہ کابل) کا آفیشل پوسٹر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نہ ختم ہونے والی بحث چھڑ گئی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سیریل میں 1990 کی دہائی کے اواخر میں عرب دنیا اور مصر میں دہشت گردی کے منصوبوں کے پس پردہ عوامل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ڈرامے میں القاعدہ تنظیم کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا کردار مصری اداکار طارق لطفی نے ادا کیا ہے جبکہ پوسٹر میں نظر آنے والے دیگر فنکاروں میں فتحی عبدالوهاب، خالد الصاوی، نبيل الحلفاوی اور حنان مطاوع شامل ہیں۔

ڈرامے کے آفیشل پوسٹر کو اداکار فتحی عبدالوهاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر کامیاب عورت کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ عائزہ خان نے موقف دے دیا

عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ سیریل آئندہ رمضان کے دوران نشر کی جائے گی، اس سے قبل یہ گذشتہ برس رمضان میں شیڈول تھا لیکن عالمی وبا کرونا کے پھیلاؤ کے سبب اس کا نشر کیا جانا ملتوی کر دیا گیا۔

خاتون فنکارہ حنان مطاوع نے ڈرامے میں ایک باحجاب نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں انکی شخصیت پیچیدہ جذبات سے بھرپور دکھائی گئی ہے۔

ڈرامہ سیریل کے لکھاری عبدالرحیم کمال جبکہ ہدایت کار حسام علی ہیں۔ پروڈیوسر تامر مرسی کا کہنا تھا کہ یہ ڈراما انتہا پسندی کو سمجھنے اور دہشتگردی کے خطرے سے آگاہی فراہم کرنے کی ایک نئی کوشش ہے۔

سیریل کے آفیشل پوسٹر کو سوشل میڈیا پر بیحد سراہا جارہا ہے ۔ سابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن 2011 میں امریکی فوج کے ایک خصوصی آپریشن میں پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں مارے گئے تھے۔

Related Posts