ملک میں گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
ملک میں گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس قیمتوں میں آئندہ ماہ سے 193 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایم ایم نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتیں بڑھانے کی سمری کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے اور گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دیگر گیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کا ٹیرف 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

غیربرآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں 1400 روپے، برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 روپے، ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2050 روپے،غیربرآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 روپے اور سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوبڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

Related Posts