معروف گلوکارہ بلقیس خانم طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بلقیس خانم کی نمازجنازہ کل نماز جنازہ بعد از مغربین امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بلقیس خانم کو وادی حسین میں سُپرد خاک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
بے ہودہ لباس میں ویڈیو شوٹ کرنے پر بھارتی اداکارہ دبئی میں گرفتار
ذرائع کا بتانا ہے کہ مرحومہ کافی عرصے علیل تھیں، بلقیس خانم نے سوگواران میں دو صاحبزادوں کو چھوڑا ہے۔
بلقیس خانم سِتار نواز استاد رئیس خان (مرحوم) کی اہلیہ تھیں۔ مرحومہ بلقیس خانم کے بھائی محسن رضا بھی معروف موسیقار ہیں۔
ان کی نامور موسیقی میں ’مت سمجھو ہم نے بھلا دیا‘، ’انوکھا لاڈلا‘ اور ’کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں‘ شامل ہیں۔