پوپ فرانسس کی آخری رسومات، 4 لاکھ افراد شریک ہوئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛فرانس 24)

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی اخری رسومات ادا کردی گئیں، پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں چار لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔

ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات ادا کی گئیں جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فرانسیسی صدر ایمانول میکرون، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر ، وکرین کے صدر ویلادیمیر زلنسکی سمیت دنیا بھر سے سربراہان ممالک اورعالمی رہنماؤں نے شرکت کی ۔

پوپ فرانسس کی اخری رسومات میں پاکستان سے رکن پنجاب اسمبلی شکیلہ جاوید آرتھر ،ریورنڈ جاوید سیلوسٹر پی سی بی ، ریورنڈ شافان صابر سیکرٹری سیالکوٹ ڈایوسس چرچ آف پاکستان ریورنڈ شارون فضل ، پاسٹر مارک ہینری نے بھی شرکت کی۔

پاکستان سے پاسٹر الیاس گل ، بابو یوسف چارلس ، بابو شہباز گلزار ، بابو جولیس ، بابو داؤد ، بابو چاند ، بابو سیلمان ،آصف ناظر صحافی ، پروفیسر عارف بھٹی ، یونس بھٹی ، مریم یوسف ، ظفر گل ، ڈاکٹر رزاق ، دانش خاں صحافی، سنی یعقوب، یو بیز آرتھر کے علاوہ مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پوپ فرانسس کی آخری رسومات سینٹ پیٹرز باسلیکا میں ادا کی گئی، جہاں مذہبی روایات کے مطابق خصوصی دعاؤں اور عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

پوپ کی آخری رسومات شروع کرنے سے پہلے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔ اس موقع پر ویٹیکن سٹی کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے جس میں 2 ہزار پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد پوپ فرانسس کی تدفین سانتا ماریا میگیور کے قبرستان میں کی جائے گی۔ جس کے لیے پوپ فرانسس کے تابوت کو سینیٹ پیٹرز باسیلیکا سے سینیٹ پیٹرز اسکوائر پہنچا دیا گیا۔

Related Posts