حکومت مدت پوری کریگی، سیاسی بونے لیڈرشپ کی قرعہ اندازی کریں گے، ڈاکٹر فردوس اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت مدت پوری کریگی، سیاسی بونے لیڈرشپ کی قرعہ اندازی کریں گے، ڈاکٹر فردوس اعوان
وزیر خارجہ کا دورہ کشیدگی میں کمی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا ثبوت ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعظم کی مشیر اطلاعات ڈا کٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی بونے اپنا قدم اونچا کرنے کے لیے ملک میں مڈٹرم انتخابات کی باتیں کر رہے ہیں، یہ وہ سیاسی بونے ہیں جو اپنی جماعت میں مڈٹرم لیڈرشپ کیلئے قرعہ اندازی کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے۔

ڈا کٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ” میٹ دی پریس” میں گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اپنی منزل کی طرف چل پڑے ہیں اورکچھ سیاسی بونے قد اونچا کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے جانے کی بات کر رہے ہیں۔

ڈا کٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی یتیم اپنی پارٹی کی مڈ ٹرم قیادت کیلئے قرعہ اندازی کرنے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گےاوراتحادیوں کے تحفظات دور کئے جائینگے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا بیان ذاتی رائے ہے، جمہوریت میں آزادی اظہارِ رائے ہے، ان کا کہناتھا کہ وفاقی کابینہ میں بھی بیٹھ کر لوگ اپنی جماعت پر تنقید کر نے کا حق رکھتے ہیں اور یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہوتا ہے کسی اور جماعت میں یہ حق کسی کو حاصل نہیں تاہم کسی ساتھی نے اگر کوئی نشاندہی کی ہے تو ہمیں جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت ناکام ہوچکی، اِن ہاؤس تبدیلی آئینی اور قانونی حق ہے،شہباز شریف

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت کے محاذ پر درپیش چیلنجز کی لپیٹ میں صحافت بھی آئی ہے،مگر اب معیشت اپنی پٹری پر رواں ہے اوراس کے مثبت اثرات نظر آئیں گے کیونکہ ہم نے معیشت کو وینٹی لیٹر سے وارڈ میں منتقل کیا پر اب معیشت مکمل صحن مند ہو چکی ہے وزیراعظم عمران خان نے 2020 کو عوام کی خوشحالی کا سال قرار دیا ہے۔

Related Posts