پولیس اہلکار نے جان خطرے میں ڈال کر تین بچیوں کو بچالیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اہلکار نے بچیوں کو سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے بچالیا

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کورنگی ندی میں طغیانی کے باعث پانی میں پھنسی تین بچیوں کی جان بچانے پر پولیس اہلکار سکندر کو 25 ہزار روپے کیش اور تعریفی سند بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔

تھانہ بلوچ کالونی میں تعینات پولیس اہلکار سکندر نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنسی بچیوں کو پانی سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔

اس سلسلے میں کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس پانی میں پھنسے شہریوں کو بحفاظت نکال کر انہیں ان کی منزلوں کی جانب گامزن ہونے میں بھرپور مدد فرہم کر رہی ہے۔

کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 کو اطلاع دیں تاکہ پولیس بروقت امداد فراہم کر سکے۔

کراچی میں شہریوں کی مدد کیلئے ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے۔

Related Posts