پولیس کی کارروائی، قبرستان سے بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی کارروائی، قبرستان سے بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد
پولیس کی کارروائی، قبرستان سے بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد

کراچی:لاڑکانہ میں سندھ حکومت کی چوری ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی بر آمدگی کیلئے پولیس کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات پرائیویٹ گوداموں سے بر آمد کرلیں،جبکہ دوسری جانب قبرستان سے بھی پولیس نے بھاری مقدار میں ادویات بر آمد کرلی ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ درگاہ قائم شاہ کے قریب قبرستان میں ادویات کے 26 کارٹن برآمد کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے 2 پرائیویٹ گوداموں سے 2 کروڑ کی سرکاری ادویات برآمد کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار تین ملزمان کی نشاندہی پر گزشتہ روز قبرستان سے ادویات برآمد کی گئی ہیں۔لاڑکانہ پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ادویات قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ لاڑکانہ سے برآمد کی جانے والی ادویات پر سندھ حکومت کی ناٹ فار سیل کی مہر لگی ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Related Posts