درخشاں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

درخشاں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار
درخشاں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار

کراچی: درخشاں پولیس کی سی ویو پر واقع ڈالمن مال کے قریب بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلئے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان سی ویو پر واقع ڈالمن مال کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے.اسی دوران قریب موجود درخشاں پولیس کی گشت پر مامور پولیس موبائل اطلاع پا کر فوری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے نہایت دانشمندی سے ملزمان کا گھیرآؤ کیا اور بغیر کسی مزاحمت کے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 1 عدد غیرقانونی پستول اور شہری سے چھینے ہوا پرس اور ATM کارڈ برآمد کرلئے گئے۔

ملزمان کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے جو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے لئے کراچی آتے اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ملزمان اس سے قبل بھی بہاولپور تھانہ صدر بغداد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں،11مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک،13 گرفتار

گرفتارملزمان شہر بھر بالخصوص ڈیفنس کلفٹن میں اسی نوعیت کی متعدد کارروائیاں کر چکے ہیں، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts