اسلام آبادپولیس 4 روز قبل قتل ہونیوالی 11 سالہ اقصیٰ کے قاتلوں تک پہنچنے میں ناکام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

police failed to reach the killers of 11-year-old aqsa in islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:4 روز قبل قتل ہونیوالی 11 سالہ اقصیٰ کی موت کا معمہ حل نہ ہوسکا، پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے باوجود تاحال اصل ملزم کا سراغ نہیں لگاسکی۔

11سالہ اقصیٰ بی بی کے چچا اور ماموں نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کے روز اقصیٰ بی بی کی والدہ اور والد مزدوری کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے جبکہ اقصیٰ بی بی اور اس کی چھوٹی بہن گھر میں موجود تھی تاہم جب والدین گھر پہنچے تو بچی کی لاش کمرے میں لٹک رہی تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع کی پولیس نے آکرجائے وقوعہ کا معائنہ کر شواہد اکٹھے کیے اورایس پی پولیس نے اقصیٰ بی بی کے والد سے وعدہ کیا تھا کہ تین روز کے اندر آپ کی بیٹی کے قاتل کو پولیس گرفتار کر لے گی لیکن آج چار دن ہوگئے ہیں ۔

ہمیں ابھی تک بچی کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں ملی اور نہ ہی بتایا گیا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے کہ نہیں پولیس نے چند نامعلوم افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن ابھی تک مجرم کا پتہ نہیں چل سکا ۔

ہماری 7سالہ بھانجی وقوعہ کے روز اقصیٰ بی بی کے ساتھ گھر میں موجود تھی جبکہ اسی علاقے کا رہنے والا نوجوان لڑکا اکثر اقصیٰ بی بی کے والدین کے کام پر جانے کے بعد گھر آ جاتا اور مرغیوں کے بارے میں پوچھتا رہتا تھا ۔

مقتولہ کے ماموں کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے بعد وہ لڑکا آیا توہم نے جب چھوٹی بھانجی سے پوچھا تو اس نے اسی لڑکے کی نشاندہی کی کہ وہی لڑکا مبینہ طور پر ملزم ہے۔

مزید پڑھیں:بیوہ اور یتیم بچوں کی زمین قبضہ مافیا نے ہتھیالی، پولیس تماشائی بن گئی

پولیس نے اس لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے لیکن ابھی تک کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، ان کا کہنا ہے کہ معصوم بچی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ہمیں انصاف چاہیے۔

Related Posts