کراچی، ناگن چورنگی کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 راہگیر زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ناگن چورنگی کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 راہگیر زخمی
کراچی، ناگن چورنگی کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 راہگیر زخمی

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 راہگیر زخمی ہوگئے ہیں۔

شہرِ قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے نزدیک آج صبح کے وقت پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر 3 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 779 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئیں۔

گزشتہ روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کراچی کے ضلع شرقی، غربی اور جنوبی میں کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 779 ملزمان گرفتار

Related Posts