کراچی میں پولیس مقابلہ، ڈکیت گروپ کے 2زخمی ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Former police officer killed in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: لانڈھی پولیس نے ڈکیت گروپ کے تین کارندوں سے مقابلہ کیا جس کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گروپ کا تیسرا رکن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لانڈھی پولیس نے ڈکیت گروپ کے 3 کارندوں سے بہادری سے مقابلہ کیا۔ بعد ازاں 2 کارندے گرفتار ہوگئے۔ تیسرا ملزم موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ سے بھاگ نکلا۔ گرفتار زخمی ملزمان کے قبضے سے 2 پستول برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور، چڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول اور ایمونیشن کے علاوہ چار عدد موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی۔ پولیس مقابلہ کربلا گراؤنڈ نیوی کی دیوار کے قریب ہوا۔ زخمی ملزمان کی شناخت مھمد اویس اور فہد شیخ کے نام سے ہوئی۔

دونوں ملزمان نوجوان ہیں جنہیں پولیس نے مشتبہ حالت میں کھڑا پا کر شک کی بنیاد پر چیکنگ کیلئے اپنی موبائل روک لی۔ گاڑی رکتے دیکھ کر تینوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور موبائل پر اندھا دھند فائرنگ بھی کر ڈالی۔ فرار ملزم کا نام فہیم بتایا جاتا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران زخمی ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کیاجارہا ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 

Related Posts