لاہور، چڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، چڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق، شوہر زخمی
لاہور، چڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کے چڑیا گھر میں سیرو تفریح کی غرض سے آئے ہوئے میاں بیوی حادثے کا شکار ہو گئے، درخت گر جانے کے باعث بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں بیوی گرنے والے درخت کے نیچے آگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ چڑیا گھر آئی تھی۔ گزشتہ روز جب درخت اچانک گر گیا تو ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صحن میں سوتی ہوئی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق 

پولیس کا کہنا ہے کہ درخت گرنے سے شدید زخمی ہوجانے والی خاتون کو شدید تشویشناک حالت میں گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکیں۔ شوہر صدام کو بھی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا اور طبی امداد دی گئی۔

واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔ پولیس نے ثوبیہ کی میت قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیتے ہوئے سیکریٹری جنگلات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حادثاتی طور پر درخت گرنے سے جاں بحق خاتون کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمی ہونے والے شہری کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

Related Posts