اسلام آباد میں پولیس مقابلہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق، 2 افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق، 2 افراد زخمی
اسلام آباد میں پولیس مقابلہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق، 2 افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس اور عوام پر فائرنگ کردی جس سے ایک راہگیر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والوں میں ایک راہگیر اور ایک پولیس کا جوان شامل ہے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی آئی نائن کے مطابق 2 ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔جبکہ تفصیلات کے مطابق ایک شہری بینک سے پیسے نکلوا کر جارہا تھا کہ ڈاکوں نے اس سے رقم چھین لی۔

شہری کے شور مچانے پرگشت پر موجود پولیس جوانوں نے ڈاکوں کا پیچھا کیا۔ڈاکوؤں نے بھاگنے کے لئے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو وہ نہ رُکے جس پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

ڈاکوؤں نے دوسری گاڑی کو روکنے کی کوشش کی وہ بھی نہ رکی، اِس دوران پولیس نے ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر لیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ایک جوان زخمی ہوگیا۔

Related Posts