اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 1 اہلکار شہید، 2 ملزمان ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 1 اہلکار شہید، 2 ملزمان ہلاک
اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 1 اہلکار شہید، 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد میں پولیس مقابلے کے دوران 1 اہلکار نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو کراچی کمپنی کے علاقے میں ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جبکہ ناکہ جیلانیہ پر معمول کی اسنیپ چیکنگ جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ملیر ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک

چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نے موقعے پر جامِ شہات نوش کیا۔

ناکہ جیلانیہ پر تعینات دیگر اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کا دلیری سے مقابلہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر بلا اشتعال گولیاں چلائی گئیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر میں مبینہ طور پر پولیس مقابلے کے دوران 1 ڈاکو کو ہلاک کردیا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

 ملیر پولیس نے دسمبر کے دوران دعویٰ کیا کہ ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Posts