اسلام آباد، فلور مل میں چوری پر میاں بیوی گرفتار، 15 لاکھ کا سامان اور گاڑی برآمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، فلور مل میں چوری پر میاں بیوی گرفتار، 15 لاکھ کا سامان اور گاڑی برآمد
اسلام آباد، فلور مل میں چوری پر میاں بیوی گرفتار، 15 لاکھ کا سامان اور گاڑی برآمد

اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فلور مل میں چوری کے بعد فرار ہو کر روپوش ہونے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ شریف پولیس نے میاں راشد شمشمیر اور بیوی کنول کو منی فلور مل میں ملازمت کے دوران چوری پر گرفتار کیا۔

تھانہ گولڑہ شریف پولیس کا کہنا ہ کہ ملزمان نے موقع ملتے ہی منی فلور مل میں چوری کی اور فرار ہو گئے۔ واردات کے بعد میاں بیوی اپنے آبائی علاقے میں روپوش ہو گئے۔

پولیس نے گرفتار میاں بیوی کے قبضے سے فلور مل سے چوری کیے گئے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سازوسامان اور گاڑی بھی برآمد کی ہے۔

ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں، جلد ہی انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Related Posts