پولیس نے گزشتہ ہفتہ سندھ بھر سے مجموعی طور پر894ملزمان کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gulistan-e-Johar encounter: Police identifies owner of the car

کراچی : سندھ پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران سندھ بھر سے مجموعی طور پر894ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں،پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے305مفرور ،103اشتہاریوںو دیگر486ملزمان سمیت مجموعی طورپر894ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران74مفرور،6اشتہاری و دیگر273ملزمان سمیت مجموعی طور پر353ملزمان کوگرفتارکرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہواہے۔

اسی طرح حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کے91مفرور،37اشتہاری و دیگر107ملزمان سمیت مجموعی طور پر235 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدہواہے۔

مزید پڑھیں:شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر40ہزار ایکڑ سے زائدسرکاری اراضی پر قبضے کی تحقیقات شروع

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران101مفرور،54اشتہاری ودیگر29ملزمان سمیت مجموعی طور پر184 ملزمان کوگرفتارکیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا۔

سکھرپولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران11مفرور،2اشتہاری ودیگر63ملزمان سمیت مجموعی طور پر76ملزمان کوگرفتار کیا۔میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران13مفرور ودیگر14ملزمان سمیت مجموعی طور پر27ملزمان کوگرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران15مفرور،04اشتہاری ملزمان سمیت مجموعی طور پر19ملزمان کوگرفتار کیا۔

Related Posts