راولپنڈی پولیس نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ گزشتہ روز سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو ہرا دیا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ کل ہوگا۔
رشتے کے تنازعے پر ایک خاندان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بلیک میں بھی ٹکٹ فروخت کرتے تھے۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازعے پر میاں بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گوجر خان پولیس نے رشتے کے تنازعے پر میاں بیوی اور ان کی بیٹی کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم فخر اقبال کو واقعے کے 8 سال بعد گرفتار کیا۔ ملزم نے 2015 میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کردی تھی۔