کراچی پولیس کی کارروائی، گھر کی دہلیز پر لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کارروائی، گھر کی دہلیز پر لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائی، گھر کی دہلیز پر لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کی دہلیز پر بے خوفی سے لوٹ مار کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع غربی میں سرجانی ٹاؤن پولیس نے دونوں ملزمان کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزمان کا ایک اور ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مسلح ملزمان نے 3 روز قبل نارتھ کراچی میں گھر کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائی، 33کلوگرام منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار

ملزمان گھر کے باہر موجود شہری فیضان اور اس کے دوست سے اسلحے کے زور پر موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ملزمان کو ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خواجہ اجمیر نگری تھانے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 107 درج ہے۔ ملزمان کو رات گئے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول، ایمونیشن اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان ہمام ولد پرویز اور وسیم عرف آقا کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ مزید وارداتوں میں ملزمان کی شناخت اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موٹر سائیکل سوار فرار ساتھی ارشد عرف سرائیکی کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts