پولیس کی کارروائی، وارداتیں کرکے نالوں میں پناہ لینے والے گروہ کے 2ارکان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کی کارروائی، وارداتیں کرکے نالوں میں پناہ لینے والے گروہ کے 2ارکان گرفتار
پولیس کی کارروائی، وارداتیں کرکے نالوں میں پناہ لینے والے گروہ کے 2ارکان گرفتار

اسلام آباد: سی آئی اے پولیس نے پوش علاقوں میں وارداتیں کرکے زیرزمین نالوں میں چھپنے والے گروہ کے 2ارکان کو گرفتار کرلیاہے، ملزمان نے نالوں کے اندر جنکشن میں باقاعدہ بیڈ،چارپائیاں اور بستر لگا رکھے تھے۔

سی آئی اے پولیس نے سیکٹر ایف 6اور ایف7جیسے پوش علاقوں میں چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرکے زیرزمین نالوں میں چھپنے والے گروہ کے 2ارکان کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ گروہ کا سرغنہ سمیع موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واضح رہے کہ عرصہ دراز سے یہ گروہ پولیس کیلئے درد سربنا ہوا تھا، پولیس جب ملزمان کے موبائل فون کی لوکیشن ٹریس کرکے لوکیشن پر جاتی تو وہاں سڑک یا پھر نالہ ہوتا تھا۔

درحقیقت ملزمان اسی سڑک کے نیچے بہنے والے نالے میں اپنی چارپائیوں پر آرام کررہے ہوتے تھے جس پر پولیس کو بغیرگرفتاری کے واپس جانا پڑتا تھا تاہم سی آئی اے پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں چور ایک رات میں 7گھروں کا صفایا کرگئے

Related Posts