پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں،موٹرسائیکلیں چوری کرنیوالا 3 رکنی گینگ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi police arrested 31 accused

کراچی:رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 3 رکنی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کو گرفتار کرکے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے لانڈھی اورکورنگی میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب 3رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد ہوئی ہیں، ملزمان مسروقہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس نکال دیتے تھے اور نکالے گئے پارٹس دوسری موٹرسائیکلوں میں فٹ کرتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ موٹرسائیکل چیسز کو ندی نالوں میں پھینک دیا کرتے تھے۔ترجمان رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزمان اور برآمدمسروقہ سامان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:قصور میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی، 4ملزمان گرفتار

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Related Posts