پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار کا یو اے ای کا دورہ، دبئی بندرگاہ پر استقبال

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار کا یو اے ای کا دورہ، دبئی بندرگاہ پر استقبال
پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار کا یو اے ای کا دورہ، دبئی بندرگاہ پر استقبال

پاک بحریہ کے جہاز ذوالفقار نے برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے  جبکہ دبئی بندرگاہ پہنچتے ہی جہاز کا استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی بندرگاہ پر پاکستان کے سفارتی حکام نے پی این ایس ذوالفقار اور پاک بحریہ کے عملے کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ نیوی کے جہاز پر پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 بارشوں سے گیس کی لائنیں متاثر، کئی علاقوں میں گیس بند 

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے متحدہ عرب امارات میں اپنے میزبانوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور یومِ آزادی کے موقعے پر پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے۔

پی این ایس ذوالفقار کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے اختتام پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی افواج نے بحری مشقوں میں حصہ لیا اور جم کر عسکری تربیت کی پریکٹس کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ پی این ایس ذوالفقار کے متحدہ عرب امارات کے دورے اور بحری مشق میں شرکت دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے معاون ثابت ہوگی۔ 

Related Posts