ن لیگ کا پارٹی اجلاس، حکومت کا منی بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ مسترد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کا پارٹی اجلاس، حکومت کا منی بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ مسترد
ن لیگ کا پارٹی اجلاس، حکومت کا منی بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ مسترد

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اجلاس میں حکومت کا منی بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ مسترد کردیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ منی بجٹ عوام کے ساتھ ناانصافی بلکہ معاشی دہشت گردی کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت ن لیگ کے پارٹی اجلاس میں سینئر قیادت شریک ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ن لیگی رہنما مشترکہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے منی بجٹ کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم امیر ملک ہیں، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گا،آصف زرداری

کرپشن کے مہارتھی معیشت پر پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، شہباز گِل

پارٹی اجلاس کی صدارت ن لیگ کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کی۔ اس دوران ملکی معیشت، سیاسی صورتحال حکومتی بلز کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔

دورانِ اجلاس پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتیں حکومت کے عوام مخالف اقدامات کا حصہ بن کر عوامی مفادات سے کھیل رہی ہیں۔ اس دوران اتحادیوں کو اپنی تحریک کا حصہ بنانے پر بھی غور ہوا۔

فیصلہ ہوا کہ منی بجٹ اور بلز پیش کرنے کے دن متحدہ اپوزیشن تمام اراکینِ پارلیمنٹ کی حاضری یقینی بنائے اور بلز منظور نہ ہونے دے۔ ن لیگی اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت کے غلط فیصلے  مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے۔ 

 

Related Posts