حکومت نواز شریف کو لندن سے ڈی پورٹ کروا کر دکھائے۔ن لیگ کا کھلا چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan High Commission kept unaware of Nawaz Sharif's health

فیصل آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر حکومت کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو لندن سے ڈیپورٹ کروا کر دکھائے۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ چیلنج دیتا ہوں کہ فردوس باجی اپنے بیان پر یوٹرن لے لیں گی۔ اپنے دعوے پر عمل ضرور کریں۔

سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومتی عہدیدار کی بد زبانی نے مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم کے چاہنے والے لاکھوں افراد کی دل آزاری کی۔یہ لوگ نواز شریف کے کام پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔ 

مسلم لیگ ن رہنما نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کہہ چکی ہیں کہ نواز شریف کو لندن سے نکلوانے کے لیے حکومتِ برطانیہ کو خط لکھا جائے گا۔ خط ضرور لکھیں تاکہ عوام کو جھوٹ اور سچ کا پتہ چلے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ  پی ٹی آئی سے اتحادیوں سمیت 22 کروڑ عوام بھی ناراض ہیں۔ اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے۔

رانا ثناء اللہ نے گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں اب تک 10 پراسکیوٹرز کو 6 کروڑ روپے دیئے گئے، اپنے شہریوں کیخلاف ہی منشیات کے جھوٹے کیسز بنانا شرم کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے  چھلانگ لگالیں۔ رانا ثناء اللہ

Related Posts