حکومت گرانیکا مشن، پی پی پی کی تجاویز پر ن لیگ سی ای سی اجلاس آج طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت گرانیکا مشن، پی پی پی کی تجاویز پر ن لیگ سی ای سی اجلاس آج طلب
حکومت گرانیکا مشن، پی پی پی کی تجاویز پر ن لیگ سی ای سی اجلاس آج طلب

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی تجاویز پر ن لیگی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریکِ عدم اعتماد اور لانگ مارچ کے متعلق لائحۂ عمل طے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔ ن لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف سے مشاورت  کے بعد سی ای سی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 شہباز شریف کے ظہرانے میں آصف زرداری کی پرہیزی کھانے کے ساتھ شرکت 

ن لیگ کے صدر شہباز شریف سابق صدر آصف زرداری اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتوں پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف وفاقی حکومت گرانے کیلئے حکمت عملی پر گفتگو کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  سابق صدر مملکت آصف علی زرداری مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں اپنا پرہیز ی کھانا اپنے ہمراہ لے کر آئے۔شہباز شریف کے ظہرانے میں انواع و اقسام کے کھانے پیش کیے گئے۔ 

پاکستانی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شہباز شریف کی طرف سے دئیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی۔

Related Posts