جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی ملاقات معمہ بن گئی، ن لیگ کا تصدیق سے گریز

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی ملاقات معمہ بن گئی، ن لیگ کا تصدیق سے گریز
جہانگیر ترین اور شہباز شریف کی ملاقات معمہ بن گئی، ن لیگ کا تصدیق سے گریز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی ملاقات معمہ بن گئی، جہانگیر ترین کے بعد ن لیگ نے بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنما وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے متحرک ہیں تاہم اس حوالے سے رابطوں اور ملاقاتوں سمیت دیگر سیاسی سرگرمیوں کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔جہانگیر ترین سے رابطوں کو بھی منظرِ عام پر نہیں لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سینئر صحافی اطہر متین کے قتل کی ذمہ دار سندھ حکومت اور پولیس ہے، حافظ نعیم الرحمن

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے جہانگیر ترین اور ن لیگ کے صدر کی خفیہ ملاقات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف روزانہ تین تین ملاقاتیں کرتے ہیں، ہمیں ہر ملاقات کا علم نہیں ہوتا جبکہ ملاقاتیں عوام کے بہترین مفاد میں کی جاتی ہیں۔

دلچسپ طور پر شہباز شریف سے خفیہ ملاقات کے متعلق جہانگیر ترین نے بھی کچھ ایسا ہی مؤقف اپنایا۔ ملاقات ہوئی یانہیں، یہ واضح طور پر بتانے کی بجائے ناراض پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ سیاست میں اس طرح کے رابطے ہوتے رہتے ہیں۔

جہانگیر ترین اور ن لیگ دونوں کی جانب سے تاحال خفیہ ملاقات کی تردید بھی نہیں کی گئی۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پارٹی کے خلاف نہیں جائیں گے ہمارے ساتھ رہیں گے، پی ٹی آئی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ 

 

Related Posts