سابق سینیٹر اور مسلم لیگ ن کی طرف سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسلم بلیدی بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان کے مطابق تربت شہر میں مین روڈ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسلم بلیدی زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان کا کہنا ہےکہ اسلم بلیدی سابق صوبائی وزیر اور سینیٹر بھی رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنرکیچ کے مطابق اسلم بلیدی این اے 258 سے الیکشن میں امیدوار ہیں۔
فائرنگ سے زخمی اسلم بلیدی کو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور اب انہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں ن لیگ نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کیا تھا، این اے 258 سے اسلم بلیدی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔