مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عبدالرؤف کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rana abdur rauf degree
rana abdur rauf degree

عام انتخابات میں بہاول نگر سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 239 پر منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالرؤف کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی۔

ی پی 239 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا عبدالرؤف کی بی اے کی ڈگری کا 11 سال بعد فیصلہ ہوگیا، بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ نے ایم پی اے رانا عبدالرؤف کی ڈگری کو منسوخ کر دیا۔

ایم پی اے رانا عبدالرؤف کی ڈگری کیخلاف 2008 کے الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنیوالے سابق ایم پی اے راؤ اعجاز علی خان کے بیٹے راؤ آصف اعجاز نے یونیورسٹی کو درخواست دی تھی، تقریباً 11 سال بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری کی جعلسازی کو تسلیم کر کے اسے منسوخ کر دیا۔

مزید پڑھیں: نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں

رانا عبدالرؤف نے 2008 کے جنرل الیکشن میں بی اے کی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی جسے سابق ایم پی اے راؤ اعجاز علی خان نےچیلنج کیا تھا،ایم پی اے رانا عبدالرؤف نے 2008 کے الیکشن میں اسی ڈگری پر الیکشن جیتاتھا۔

رانا عبدالرؤف 2008، 2013 اور 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئےہیں، 2008 اور 2013 میں ن لیگ کی حکومت کے ادوار کی وجہ سے جعلی ڈگری کا فیصلہ نہیں ہونے دیا گیا۔

Related Posts