ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ، ماڈل ٹاون سے اسلام آباد کیلئے روانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ، ماڈل ٹاون سے اسلام آباد کیلئے روانہ
ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ، ماڈل ٹاون سے اسلام آباد کیلئے روانہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ”مہنگائی  مکاﺅ مارچ“ کا آغاز لاہور سے ہو گیا ہے جس کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز  کی قیادت میں قافلہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گیا ہے، ن لیگ کے رہنما کنٹینر سے کارکنان سے خطاب کریں گے، ریلی کا آغاز ماڈل ٹاﺅن میں شہبازشریف کی رہائشگاہ سے کیا گیا ہے ۔

مہنگائی مکاؤ مارچ کے لئے قافلے ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچے، جہاں سے پارٹی  رہنماؤں کی قیادت میں  لانگ مارچ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، جس  کا پہلا پڑاؤ آج رات گوجرانوالا میں ہوگا۔

اس موقع پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد میں نکلنا ثبوت ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، عمران نیازی اور ان کی ٹیم ن لیگ کے شیروں کو دیکھ کر پریشان ہو چکی ہے، اب یہ قافلے  رکنے والے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جلسے ریلیوں سے حکومت جارہی ہوتی تو اب تک سو حکومتیں جا چکی  ہوتیں، پرویز الہٰی

مزید برآں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بنی گالا سے اُتارکر عوام کی عدالت میں پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ آج ہونے والے لانگ مارچ سے متعلق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا تھا۔

Related Posts