مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی: مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری تنویر کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے، وہ بیرون ملک فرار ہورہے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیگی رہنما چوہدری تنویر نیب کو کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں۔واضح رہے کہ چوہدری تنویر کی گرفتاری کے لیے دو روز قبل راولپنڈی میں چھاپہ مارا گیا تھا۔ ان پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے قبضے کی زمین پر غیر قانونی گھر اور پلازہ تعمیر کیا تھا، ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کا معاملہ، عثمان مرزا کا الزامات سے لاتعلقی کا اظہار

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سینیٹر چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے جب کہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔

Related Posts