سندھ میں مسلم لیگ ن بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں مسلم لیگ ن بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
سندھ میں مسلم لیگ ن بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی:مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سندھ میں مسلم لیگ ن بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔

انہوں نے ایم ایس ایف کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل کی جانب سے منعقدہ شمولیتی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن کی نوجوان قیادت کی کوششوں سے کراچی مسلم لیگ(ن)ن کا گڑھ بنے گا۔

ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما قائد نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہو رہے ہیں. عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کراچی کی سیاست میں بڑا انقلاب ثابت ہوگی۔

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنماؤں کو قائد نواز شریف کے قافلے میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ ن بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔

جس کا تمام تر کریڈٹ ایم ایس ایف ن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ، جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، کراچی ڈویژن کے صدرسردار محمد سہیل اور ان کے ساتھیوں کو جاتا ہے جن کی شب و روز کوششوں اور رابطوں کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلا ن کیا۔

اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی جوائنٹ سیکریٹری عبد القیوم سالارزئی کی اپنے ساتھیوں محمد یوسف بونیری، سرفراز مندوخیل،عادل خان، بلال خان اور سیکڑوں کارکنوں کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پاکستان کے آئین اور قومی سلامتی کو سیاست سے بڑھ کر مقدم رکھا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت سندھ کی سیاست کو غیر سیاسی قوتوں کے چنگل سے نجات دلانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی،جلد ہی کراچی سمیت سندھ کی دیگر سیاسی جماعتوں کے فعال اور سینئر رہنما بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل، صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر اور ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر، ساجد خان یوسفزئی، امجد رحمن، خوشحال خان تنولی اور عادل عباسی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ہزارہ برادری کے سہیل تنولی پی ٹی آئی میں شامل، آفتاب صدیقی کا مفلر پہنا کر خیرمقدم

Related Posts