مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کو کابینہ میں 6 وزارتوں کی پیشکش کردی، ذرائع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کو کابینہ میں 6 وزارتوں کی پیشکش کردی، ذرائع
مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کو کابینہ میں 6 وزارتوں کی پیشکش کردی، ذرائع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت سازی میں ایم کیو ایم کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت میں بھی شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی پیشکش کی گئی ہے، جس میں چار وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت میں آئی ٹی، اوور سیسز پاکستانی، پورٹ اینڈ شپنگ، صحت کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔

ایم کیو ایم کے مطابق جب تک ہماری آئینی ترامیم کو آئین کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک کابینہ میں شمولیت ہمارے لیے مشکل ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہبازشریف کو نامزد کرکے خود کو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے، جبکہ حکومت سنبھالنے کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد تشکیل پاگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم کے عہدے کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نوازشریف امیدوار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نواز شریف نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

Related Posts