مسلم لیگ ن نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کے قیام کو عدالت میں چیلنج کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court approves interim bail of PML-N's Khurram Dastgir in Gujranwala rally case

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن نے دسویں قومی مالیاتی کمیشن کے قیام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے 12 مئی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں صدر مملکت عارف علوی کے سیکریٹری کے علاوہ سیکریٹری کابینہ ، فنانس ڈویژن ، سیکریٹری قانون اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو اس معاملے میں فریقین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے مابین مالی وسائل کی مساوی تقسیم کی ذمہ داری قومی مالیاتی کمیشن پر عائد ہے جبکہ فنانس ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان نے 23 اپریل کو 11 رکنی کمیشن تشکیل دیدیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی درخواست کے مطابق مشیر خزانہ اور وفاقی وزیر خزانہ کو شامل کرنے سے پہلے گورنروں سے مشاورت ضروری ہے لیکن نوٹیفکیشن میں کسی صوبائی گورنر سے مشاورت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 160 میں طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممبروں کی تقرری نہیں کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اٹھارہویں آئینی ترمیم پر وفاق اور سندھ حکومت کی چپقلش، وجوہات کیا ہیں؟

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مشیر خزانہ کو وفاقی وزیر خزانہ کی عدم موجودگی میں اجلاسوں کی صدارت کا اختیار دیا گیا تھا لیکن قانون کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی غیر موجودگی میں این ایف سی کے اقدامات غیر آئینی اور غیر موثر ہوں گے۔

Related Posts