بلاول بھٹو کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، احسن اقبال
کورین کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، احسن اقبال

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ اگر بلاول بھٹو کے پاس عددی اکثریت ہے تو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں بلکہ نیو فاشزم سے ہے۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ شیخ عظمت سعید خود کو کمیٹی سے الگ کر لیں تو بہتر ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے ملازمین کو قومی ائیر لائن میں سفر نہ کرنے کے مراسلے کے بعد وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

احسن اقبال نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ان ہاؤس تبدیلی کے بیان پر واضح کیا کہ اگر بلاول بھٹو کے پاس نمبر آف گیم پوری ہے تو سامنے لے آئیں،احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف کا طرز حکمرانی شکر سے شکر پر ختم ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کے سر پر حکومت میں آنے والوں اب تمہیں براڈ شیٹ کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے،مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے شیخ عظمت سعید کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ عمران خان کے معتمد ساتھی اور شوکت خانم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔

انہیں چاہئیے کہ بہتر ہوگا کہ وہ براڈ شیٹ کیس کے معاملے سے خود کو الگ کر لیں،احسن اقبال نے براڈ شیٹ کیس کو پانامہ ٹو کی طرح ہوگاکیونکہ پانامہ بھی فراڈ تھا اور اب براڈ شیٹ بھی فراڈ ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا معاملہ، پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑ گئیں

Related Posts