ن لیگ کا مینار پاکستان پر جلسہ، نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کا مینار پاکستان پر جلسہ، نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے
ن لیگ کا مینار پاکستان پر جلسہ، نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے لاہور مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

ایم ایم نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنے قائد میاں نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی میں مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ملک بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اپنے اپنے حلقوں سے کارکنوں کا جلوس لے کر جلسے میں شرکت کے لیے پنڈال میں پہنچے ہیں۔ نواز شریف کی آمد کے پیش نظر جلسہ گاہ کو سجا دیا گیا۔ مریم نواز سمیت متعدد اہم رہنما جلسے میں پہنچ چکے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے مینار پاکستان جلسے کے شرکا کے لیے دو فیلڈ اسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں۔

2 بڑے کنٹینرز میں بنائے گئے فیلڈ اسپتال گیٹ نمبر 4 کے باہر کھڑے کیے گئے ہیں، جہاں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل کا عملہ موجود ہونے کے ساتھ ادویات کی وافر مقدار بھی موجود ہے۔

نواز شریف کی وطن واپسی، میری زندگی کا آج سب سے بڑا دن ہے۔ مریم نواز

ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے،مینار پاکستان میں چھوٹے طیارے سے پنڈال میں پھول پھینکے جا رہے ہیں۔

Related Posts