وزیراعظم چاہتے ہیں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید خدمات جاری رکھیں، عامر ڈوگر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم چاہتے ہیں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید خدمات جاری رکھیں، عامر ڈوگر
وزیراعظم چاہتے ہیں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید خدمات جاری رکھیں، عامر ڈوگر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل رہیں۔

منگل کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ “آج کابینہ کے اجلاس کے دوران ، وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا تھا کہ فوج اور وزیر اعظم کا احترام ایک دوسرے پر لازم و ملزوم ہے۔ “

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ حکومت تمام اداروں کے ساتھ ایک ہی پیج پر رہنا چاہتی ہے۔ تین سے پانچ نام وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے اور وہ ان میں سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا انتخاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ “وزیر اعظم نے کہا کہ تقرری کے حوالے سے انہیں کوئی اناپرستی نہیں ہے۔ وہ بہت زیادہ مثبت تھے اور مطمئن تھے۔”وزیر اعظم عمران نے کابینہ کو بتایا کہ ان کے آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔”

ڈوگر کے مطابق وزیر اعظم نے نوٹ کیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ایک اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے قانون ساز نے کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے لیکن لوگ ایک ریزے کو پہاڑ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ سامنے آنے پر کابینہ کے ارکان کو اعتماد میں لیا تھا۔

Related Posts