اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران ملکی و سیاسی امور پر مشتمل 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم عمران خان آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کریں گے جس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ملک بھر میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی کابینہ اجلاس کے دوران زیرِ غور آئے گی جبکہ اس دوران دیگر اہم سیاسی و بین الاقوامی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ ملک بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی جبکہ اس دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے دو روز قبل کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) نے وفاقی کابینہ میں دوبارہ واپسی کا اعلان کردیا اور یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سندھ کی صورتحال کورونا وائرس کے باعث تشویشناک ہوئی اور سندھ میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
ایسے وقت میں ایم کیو ایم پاکستان کی وفاقی کابینہ میں شمولیت اور میڈیا کی جانب سے تمام صورتحال پر کوئی خاص بحث نہیں کی گئی اور صرف اور صرف کورونا وائرس کے حوالے سے خبروں پر زور رہااور ایم کیو ایم پاکستان دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: ایم کیوایم پاکستان کی خاموشی سے وفاقی کابینہ میں واپسی