پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1872 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona revealed in test reports for died patient

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ملک کے مختلف حصوں میں 90 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد 1872 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 651، سندھ میں 627، خیبر پختونخواہ میں 217، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 142، اسلام آباد میں 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ڈیش بورڈ کے مطابق اب تک 57 افراد کورونا وائرس سے صحت  یاب ہوچکے ہیں جبکہ 121 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ اب تک 24 پاکستانی شہری کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متعدد مریض قرنطینہ میں ہیں جبکہ سندھ میں ساؤتھ کراچی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 56 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز  ساؤتھ کراچی کے سول لائنز ایریا میں رجسٹرڈ ہوئے جبکہ گزشتہ شب کورونا وائرس کے باعث ایک مریض کے انتقال سےسندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

Related Posts