اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں دو ارب ڈالر جمع کرانے پر سعودی عرب کی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج (منگل) ایک ٹویٹ میں خاص طورپر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمدبن سلمان کا پاکستان کے لئے مالی امداد یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا اس سے ہمارے دوست ممالک اورعالمی برادری کے پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلا دیشی وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف کو آموں کا تحفہ
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ شہباز شریف نے اس سلسلے میں قابل قدر کاوشوں پر وزیر خزانہ اسحق ڈار اور بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔