اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے اور برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر اعتماد نہایت حوصلہ افزا ہے، اس تبدیلی کا اعتراف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہواجس میں تمام وفاقی سیکریٹریز و صوبائی چیف سیکریٹریز نے شرکت کی ، اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات مشکل مرحلہ ہے لیکن ناممکن نہیں، گزشتہ سال خسارہ 13 ارب ڈالر تھا اس سال 7 ارب ڈالر تک لایا گیا، حکومتی ترجمان ٹی وی پر سیاسی بحث کے بجائے حکومتی کامیابیوں سے عوام کو آگاہ کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے اور برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر اعتماد نہایت حوصلہ افزا ہے، اس تبدیلی کا اعتراف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے حکومتی کمیٹی کو رہبر کمیٹی سے مذاکرات کرنے کا مکمل اختیار دیدیا